Skip to product information
1 of 1

Organics Living

Anari Chooran Zafrani

Anari Chooran Zafrani

Regular price Rs.990.00 PKR
Regular price Rs.1,200.00 PKR Sale price Rs.990.00 PKR
Sale Sold out
Taxes included.

 اناری چورن

روغنی اور مصالحے دار غذائیں آپ کے نظام ہاضمہ پر بوجھ ڈال سکتی ہیں۔ ان کھانے کی اشیاء کو بہت تیز یا بہت زیادہ کھانے سے بدہضمی، سینے کی جلن اور تیزابیت جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ آپ کو روغنی کھانے کھانے کے بعد پیٹ کے پھولنے، متلی، درد یا پیٹ میں جلن کی شکایات ہو سکتی ہیں۔

بدہضمی از خود کوئی بیماری نہیں ہے۔ یہ معدے کو لاحق مختلف خرابیوں کا ایک مجموعہ ہے۔ ان میں سے چند السر، ایسڈ ریفلکس اور گیسٹرائٹس ہیں۔

ہم سب زندگی کے کسی نہ کسی موقع پران پریشانیوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ بڑھتی عمر اور آرام دہ طرز زندگی ان خرابیوں میں اضافہ کرتی ہے۔ اکثر اوقات اس پریشانی کے ازالے کے طور پر ہمارا فوری ردعمل یہ ہوتا ہے کہ ہم اینٹ ایسڈ لے لیں جو ہمارے پیٹ میں اضافی تیزاب کو متوازن کر سکے اور ان خرابیوں کا مقابلہ کریں۔ اگرچہ اس سے فوری آرام ملتا ہے لیکن یہ بدہضمی کا کوئی حتمی علاج نہیں ہے۔

یہاں ہم ایک طاقتور اور قدرتی فارمولا متعارف کرواتے ہیں جو ممکنہ ضمنی اثرات سے پاک ہے اور معدے کی تقریبا تمام خرابیوں کا حتمی علاج پیش کرتا ہے۔

اجزاء:

انار دانہ:

انار کے بیجوں میں فائبر، اینٹی آکسیڈینٹ اور فیٹی ایسڈ بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ انار کے بیجوں میں فائبر پایا جاتا ہے جو آپ کے معدے سے گزر جاتا ہے اور ہاضمہ کے عمل کو آسان بناتا ہے۔ انار کے بیجوں میں اینٹی آکسیڈینٹ بھر پور پایا جاتا ہے جو آپ کے جسم میں آزاد ریڈیکلز کو مار دیتا ہے اور خلیاتی سطح پر ہونے والے نقصان کو روکتا ہے۔

انار دانہ میں پنیسک ایسڈ پایا جاتا ہے جو سوزش کو ختم کرتا ہے، انسولین کے بننے میں مدد دیتا ہے اور وزن کم کرنے میں بھی اکسیر مانا جاتا ہے۔ انار کے بیج وٹامن ای اور میگنیشیم بھی مہیا کرتے ہیں۔

زعفران:

کھانوں میں رنگ اور ذائقہ لانے کے لیے  اور علاج کے طور پر استعمال ہونے والا زعفران ہاضمے کے نظام کے مختلف امراض کو دور کرنے کے لئے موثر ہے کیونکہ اس میں اینٹی آکسیڈینٹ اور سوزش کو کم کرنے والے عناصر موجود ہیں۔ زعفران جگر کے کینسر، ہیپاٹوٹوکسٹی، جگر کے ورم، پیٹ کے کینسر، پیپٹک السر، بڑی آنت کے سرطان، السرٹیو کولائٹس، ذیابیطس اور لبلبے کے کینسر کے علاج کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

 سونف کے بیج:

یہ سپر فوڈ ہاضمے میں مدد دیتا ہے اور معدہ کو آرام دیتا ہے۔ سونف کے بیج گیس کی پریشانیوں کو دور کرنے کی صلاحیت کے لئے مشہور ہیں۔ سونف کے بیجوں میں فائبر ہوتا ہے اور اس میں اینٹی مائکروبیل اور سوزش ختم کرنے کی خصوصیات ہیں جو پیٹ کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

ملیٹھی:

صدیوں سے میٹھے ذائقے کے لیے استعمال  ہونے والی ملیٹھی کا چین، مشرق وسطی اور یونان کے ہر گھر کے باورچی خانے میں ایک اہم مقام رہا ہے۔ ملیٹھی میں سوزش ختم کرنے والے اجزاء ہوتے ہیں جو پیٹ اور سانس کی نالیوں کے انفیکشن سے راحت دیتے ہیں۔ ملیٹھی کو جلن، تیزابیت، کھانسی اور بیکٹیریل اور وائرل انفیکشن کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا فعال مرکب گلسیسرہزین ہے جس میں اینٹی آکسیڈینٹ اور سوزش ختم کرنے والے اجزاء پائے جاتے ہیں۔

آمچور:

کھانے میں رنگ، خوشبو اور ذائقہ شامل کرنے کے علاوہ امچور پاؤڈر کی قوت مدافعت بڑھانے والی خصوصیات کی وجہ سے اسے بطور دوا استعمال کیا جاتا ہے۔ امچور میں حیاتین الف، ح اور ج پائے جاتے ہیں۔ آمچور میں اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں جو معدے اور ہاضمے کو مستحکم کرتے ہیں۔

اجوائن:

حیرت انگیز ذائقہ لیے بہت سے لوگوں کا پسندیدہ مصالحہ ہونے کے علاوہ اجوائن کو پیپٹک السر کو ٹھیک کرنے اور بدہضمی کو دور کرنے کے لئے بھی جانا جاتا ہے۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ اجوائن کے بیجوں کے نچوڑ سے آئیبوپروفین کی وجہ سے ہونے والے پیٹ کے السر میں بہتری واقع ہوتی ہے۔

اناری چورن کے  فوائد اور استعمال

باورچی خانے کے خزانوں سے بنا یہ حیرت انگیز پنسار اناری چورن آپ کے نظام ہاضمہ پر بوجھ ڈالے بغیر آپ کے معدہ کو سکون بخشے گا اور سینے کی جلن، بد ہضمی، تیزابیت، پیٹ میں جلن، اپھارہ، منہ میں تیزابیت، قبض یا اسہال اور بھوک میں کمی سے حتمی راحت بخشے گا۔ انار کے بیج، سونف کے بیج، ملیٹھی، آمچور اور اجوائن کے بیجوں کے فوائد سے بھر پور اس چورن سے بد ہضمی ٹھیک ہوجاتی ہے۔

View full details